Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہماری قوم اور مجاہدین ہی اسرائیل کیخلاف کافی ہیں، حماس

اگر سرحدیں کھل جائیں تو کئی ممالک ہماری مدد کر سکتے ہیں، خالد قدومی
شائع 11 اکتوبر 2023 04:05pm
ایران میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے نمائندے خالد قدومی۔ فوٹو — فائل
ایران میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے نمائندے خالد قدومی۔ فوٹو — فائل

ایران میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے نمائندے خالد قدومی نے کہا ہے کہ ہماری قوم اور مجاہدین ہی اسرائیل کے خلاف کافی ہیں۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خالد قدومی نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری قیادت میدان جنگ میں قربانیاں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی، ایرانی اور سعودی عوام ہمارے ساتھ شریک ہیں، مسلم دنیا نے کھل کر اسرائیل کی مذمت کی، البتہ ہماری قوم اور مجاہدین ہی اسرائیل کے خلاف کافی ہیں۔

خالد قدومی کا کہنا تھا کہ ہماری سرحدوں کو امداد کے لئے کھولا جائے، اگر سرحدیں کھل جائیں تو کئی ممالک ہماری مدد کر سکتے ہیں، جنگوں میں بھی سرحدوں کو امداد کے لئے کھولا جاتا ہے، لہٰذا انسانی امداد کو روکنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسجد الاقصیٰ کی بےحرمتی ختم ہونے تک اسرائیل سے معاہدہ نہیں ہوسکتا، حماس

اسرائیل فلسطین کشیدگی: 950 فلسطینی شہید، امریکا کا ہمیشہ اسرائیل کی پشت پناہی کرنے کا اعلان

نمائندہ حماس نے کہا کہ ہمارے مجاہدین نے کبھی خواتین اور بچوں پر ہاتھ نہیں اٹھایا، ہم حملے سے ایک گھنٹہ پہلے وارننگ جاری کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فلسطینوں کا حق تسلیم کرنے کے لئے تیار تک نہیں، ہمارے بچے 70 سال سے شہید ہو رہے ہیں اور جب آج اسرائیل کو نقصان ہوا تو دنیا کو پتا چل رہا ہے۔

Israel

Hamas

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023