Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

شبہ ہے کہ مقتولہ کا سوتیلا بیٹا ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہے، پولیس
شائع 11 اکتوبر 2023 03:06pm
تصویر آج نیوز/ فائل
تصویر آج نیوز/ فائل

کوٹ لکھپت میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، جب کہ مقتولہ کا سوتیلا بیٹا واردات کے بعد منظر سے غائب ہے۔

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی خاتون دم توڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد سے مقتولہ کا سوتیلا بیٹا بھی منظر سے غائب ہے۔

پولیس حکام نے واقعے سے متعلق بتایا کہ 2 ڈاکوؤں نے گھر کے اندر گھس کر لوٹ مارکی، اور گھر سے 50 ہزارروپے اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے، اس دوران نبیلہ نامی خاتون نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کردی، جس سے وہ زخمی ہوئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور خاتون کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون دم توڑ گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تاہم شبہ ہے کہ مقتولہ کا سوتیلا بیٹا ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہے، کیوں کہ واقعے کے بعد وہ غائب ہے۔

robbers

Robbery

lahore police