Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام کے ٹیکسوں سے قومی اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم کی پی آئی اے نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 02:43pm
فوٹو — پی آئی ڈی/ فائل
فوٹو — پی آئی ڈی/ فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے قومی اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں ہے۔

انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں قومی ائیر لائنز کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِاعظم نے پی آئی اے کے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ قومی اداروں کا خسارہ مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے، عوام کے ٹیکسوں سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات سے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، البتہ نجکاری کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

اس سے قبل نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب اورپراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا کہ وفاقی کابینہ نے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری کی منظوری دی۔

پی آئی اے کی نجکاری کے لئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ای سی سی اور نجکاری کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی۔

اجلاس میں بریگیڈیئرشاہد عامرافسرکو غیر ملکی ایوارڈ سے نوازنے کی منظوری کے علاوہ ملک کی مجموعی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ امن و امان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزرا آج شام 5 بجے کابینہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

NAB

federal cabinet

اسلام آباد

PIA

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar