Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

آشیانہ اقبال ریفرنس: شہباز شریف کے دو شریک ملزمان بری

عدالت نے وکلاء کے دلائل اور نیب رپورٹ کی روشنی میں محفوظ فیصلہ سنایا
شائع 11 اکتوبر 2023 12:21pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

آشیانہ اقبال ریفرنس سے شہباز شریف کے دو شریک ملزمان کو بری کردیا گیا۔

احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شہباز شریف کے شریک ملزم کامران کیانی اور ندیم ضیاء کو بری کردیا۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل اور نیب رپورٹ کی روشنی میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو بری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آشیانہ اقبال ریفرنس کیس: شہباز شریف سمیت دیگر بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب

نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کلین چٹ دے دی

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے کامران کیانی اور ندیم ضیاء کو طلبی نوٹسز جاری کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

accountability court

Shehbaz Sharif

lahore

aashiyana iqbal reference case