Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگران وزیر توانائی محمدعلی انرجی ویک میں شرکت کے لئے روس روانہ

روس سے ایل این جی درآمد پر بھی بات چیت ہو گی، ذرائع
شائع 11 اکتوبر 2023 12:10pm

نگران وزیر توانائی محمدعلی انرجی ویک میں شرکت کے لئے تین روزہ دورے پر روس روانہ ہوگئے، اس دوران روس سے ایل این جی درآمد پر بھی بات چیت ہو گی۔

نگران وزیر توانائی محمدعلی تین روزہ دورے پر روس روانہ ہوگئے ہیں، ماسکو میں 11 سے 13 اکتوبر تک انرجی ویک کا انعقاد کیا جارہا ہے، اور وزیر توانائی انرجی ویک میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا بھی وزیر توانائی کے ہمراہ ماسکو روانہ ہوئے ہیں۔ جب کہ پاکستانی وفد میں پی ایس او اور آئی ایس جی ایس کے حکام بھی شریک ہیں۔

مزید پڑھیں: نگراں وزیر توانائی نے سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا عندیہ دے دیا

ذرائع کے مطابق وزیرتوانائی کے دورے کے دوران روس کے ساتھ خام تیل کے طویل مدتی معاہدے پر بات چیت متوقع ہے اور روسی حکام سے پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن تعمیر اور ایل این جی درآمد پر بھی بات ہو گی۔

Russian oil

muhammad ali