Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈیری فارمرز دودوھ کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ لے گئے

عدالت نے کمشنر کراچی اور دیگرکونوٹس جاری کردیے
شائع 11 اکتوبر 2023 09:36am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

دودھ کی قیمتوں میں کمی کے خلاف ڈیری فارمرز نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ معاملے پر کمشنر کراچی اور دیگرکونوٹس جاری کردیے گئے۔

ڈیری فارمرز کے وکیل منصف جان نے درخواست گزاروں کی جانب سے کہا کہ قیمت میں کمی فارمرزکی مشاورت کےبغیرکی گئی۔

وکیل کے مطابق ڈیری فارمرز کودودھ 196روپے فی کلو پڑ رہا ہے جبکہ کمشنر نے 200 روپےفی کلو فروخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے ک کمشنرکراچی کی جانب سے جاری کردہ قیمت میں کمی کانوٹیفکیشن کالعدم قراردیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کی جانب سے جاری دودھ کی قیمتوں کی تائید کردی

دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی اوردیگرکونوٹس جاری کردیے۔

karachi

Sindh High Court

Milk Price

Dairy Farmers