Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ریما کے گھر پر قبضہ کرنے والے اشتہاری ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں میں 2 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں، پولیس
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 09:40am
اداکارہ ریما۔ فوٹو — فائل
اداکارہ ریما۔ فوٹو — فائل

لاہور پولیس نے اداکارہ ریما اور پروڈیوسر سخی سرور کے گھر پر قبضہ کرنے والی 2 خواتین سمیت 7 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔

اقبال ٹاؤن پولیس نے ریکارڈ یافتہ اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 7 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں دو خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان ڈکیتی، قتل، ہوائی فائرنگ اور زمینوں پر قبضہ کرنے میں ملوث ہیں۔

ملزمان کےخلاف متعدد تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پیپلز پارٹی کی سابقہ ایم پی اے کے گھر سے 85 لاکھ روپے کا سونا چوری

اداکارہ زرین خان کی مشکل آسان ہوگئی

پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سے گرفتار ہونے والے اشتہاری ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

lahore

Pakistani Actress

Punjab police

reema