Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں ، کارکن تیاری کریں، آصف زرداری

الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، مخالفین کو بدترین شکست دیں گے، سابق صدر
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 08:59am
ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں کارکن تیاری کریں، آصف زرداری۔ فوٹو ــ فائل
ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں کارکن تیاری کریں، آصف زرداری۔ فوٹو ــ فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں،کارکن تیاری کریں۔

ٹنڈوالہ یار میں کارکنوں سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن آرہے ہیں ، دشمنوں کو بتائیں گے یہ شہیدوں کی پارٹی ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک بھر میں کامیاب ہوگی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مجھ پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ ہم نے کوئی کام نہیں کیے، الیکشن میں مخالفین کو بدترین شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں تقریب سے خطاب میں پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے خود کہا تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہونے چاہئیں، نئی مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، یہ لوگ اندر ایک فیصلہ کرتے ہیں باہر آکر سیاست کرتے ہیں۔

الیکشن پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جنوری میں برفباری سے الیکشن پر اثر پڑے گا، الیکشن کل کرائیں ہم تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جنوری کے آخر میں سردی میں الیکشن کیسے ہوں گے؟ جنوری کے آخر میں شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا برف باری کی لپیٹ میں ہوں گے، حقائق پر بات کریں تو کہتے ہیں الیکشن ملتوی کروانا چاہتے ہیں، ہم تو تین سال سے شفاف الیکشن کروانے کی جدوجہد کررہے تھے۔

Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari

Molana Fazal ur Rehman

Pakistan Politics

general elections 2023