Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا پشاور میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا اعلان

تحریک انصاف نے کنونشن کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا
شائع 10 اکتوبر 2023 09:40pm
پی ٹی آئی کا پشاور میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا اعلان۔ فوٹو ــ فائل
پی ٹی آئی کا پشاور میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا اعلان۔ فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

کنونشن کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کو لکھے گئے خط میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عام انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے جس کے لئے آگاہی مہم ضروری ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی ضلع پشاور کو تین مقامات پر 14 اکتوبر کو ورکرز کنونشن کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :

’تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو الیکشن میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں‘

ناکامی کے تاثر کا خدشہ، ن لیگ نے لاہور میں ہونے والے جلسے منسوخ کردیے

پیپلزپارٹی اندر اندر ایک فیصلہ کرتی ہے، باہر آکر سیاست کرتے ہیں، فضل الرحمان

درخواست پی ٹی آئی ضلع پشاور کے صدر ارباب شیر علی اور جنرل سیکرٹری عاصم خان کے دستخط سے ارسال کی گئی۔

pti

Pakistan Politics

general elections 2023

cypher case Imran Khan