رجسٹرڈ افغان باشندے گرفتار نہ کیے جائیں، کمشنر افغان مہاجرین کو سیفران خط
'پی آر او اور اے سی سی کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو گرفتار یا ہراساں نہ کیا جائے'
وفاقی وزارت سیفران نے کمشنر افغان مہاجرین کو خط ارسال کیا ہے کہ متعقلہ اداروں کو آگاہ کریں پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان باشندے گرفتار نہ کیے جائیں، خط میں بتایا گیا ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین پاکستان سے رضاکارانہ طور پر ہی واپس جائیں گے۔
خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ پی آر او اور اے سی سی کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو گرفتار نہ کیے جائیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ ادارے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار اور ہراساں نہ کریں۔
مزید پڑھیں
اسلام آباد میں ایک اور غیرقانونی افغان بستی مسمار
ایک ہفتے میں 6500 غیرقانونی افغان شہریوں کی واپسی
رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو نکالنے کی قطعی طورپر کوئی بات نہیں کی گئی، نگراں وزیراعظم
خط میں کہا گیا کہ ملک بھر میں اس معاملے پر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔
Illegal Afghan Immigrants
Legal Afghan Immigrants
مقبول ترین
Comments are closed on this story.