Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 مزدور زخمی

زخمیوں میں 5 افراد کا تعلق اورکزئی اور 6 کا تعلق شانگلہ ضلع سے ہے
شائع 10 اکتوبر 2023 07:05pm
اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 مزدور زخمی ہوگئے۔ علامتی تصویر/فائل
اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 مزدور زخمی ہوگئے۔ علامتی تصویر/فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 مزدور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے ملبے سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقے ڈولی میں حسینیہ جول مائن میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا۔ جس کے بعد 11 کان کن ملبے تلے دب گئے۔

ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کی قیادت میں ریسکیو آپریشن مکمل کر کے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں پانچ کا تعلق اورکزئی اور 6 کا تعلق شانگلہ ضلع سے ہے۔

Blast

KPK Police

Coal Mines