Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر نے ٹی وی پر اپنی پہلی تقریر کے موقع پر فلسطینی اسکارف بھی پہنا ہوا تھا
شائع 10 اکتوبر 2023 04:09pm
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای۔ فوٹو — فائل
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای۔ فوٹو — فائل

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد ٹیلی ویژن پر اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ ہم ان لوگوں کے ہاتھ چومتے ہیں جنہوں نے صیہونی حکومت پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ٹی وی پر اپنی پہلی تقریر کے موقع پر فلسطینی اسکارف بھی پہنا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس حماس کے حملے نے اسرائیل میں کچھ اہم ڈھانچوں کو تباہ کیا جن کی مرمت آسانی سے نہیں کی جائے گی، اسرائیلی حکومت کے اپنے اقدامات اس تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

آیت اللہ خمینی کا کہنا تھا کہ کسی مسلم قوم نے ایسا دشمن نہیں دیکھا جس کا آج فلسطینیوں کو سامنا ہے، مسلمان ممالک نے کبھی اتنے شیطانی اور درندہ صفت دشمن کا سامنا نہیں کیا، جب ظلم حد سےبڑھ جائے تو پھر ایک طوفان کا انتظار ہوتا ہے۔

پہلی بار خامنہ ای نے اس تنازعے میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں شدید قیاس آرائیوں کا جواب دیا جب کہ اسرائیل ایک طویل عرصے سے ایران پر حماس کو اسلحہ فراہم کرکے تشدد کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔

اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ گزشتہ رات بھر مسلسل فضائی حملوں کے بعد غزہ کے ساتھ سرحد پر افواج نے دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسجد الاقصیٰ کی بےحرمتی ختم ہونے تک اسرائیل سے معاہدہ نہیں ہوسکتا، حماس

مصنوعی ذہانت پر انحصار نے اسرائیل کو مروا دیا، امریکی انٹیلیجنس ماہر کا تجزیہ

اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 900 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 687 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Iran

Palestinian Israeli Conflict

IRAN ISRAEL CONFLICT

Hamas Israel attack 2023

PALESTINE HAMAS

Irani Supreme Leader