Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان: شادی کی پہلی رات شوہر نے دلہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

قاتل نے خود سسر کو فون کرکے بتایا کہ آپ کی بیٹی کو قتل کردیا ہے
شائع 10 اکتوبر 2023 03:23pm

شیخ شہزاد ٹاؤن میں سفاک شوہر نے شادی کی پہلی رات نئی نویلی دلہن کو فاٸرنگ کرکے قتل کردیا اور سسر کو فون کرکے بتایا کہ آپ کی بیٹی کو قتل کردیا ہے۔

مردان کے علاقے چارسدہ روڈ پر واقع شیخ شہزاد ٹاون میں شہریار نامی شوہر نے شادی کی پہلی رات نئی نویلی دلہن کو فاٸرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے والد جمال شاہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوٸے بتایا کہ اس کے داماد شہریار نے نادیہ کو قتل کرنے کے بعد فون پر اطلاع دی کہ میں نے آپ کی بیٹی کو قتل کردیا ہے اور لاش کمرے میں پڑی ہے۔

والد نے بتایا کہ میں نے اسی وقت ریسکیو 1122 کو فون کرکے اپنے داماد کا پتہ بتایا اور واقعے سے آگاہ کیا، جس پر ریسکیو نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلٸے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:

کراچی کی دہلی کالونی میں خاتون کا قتل، پولیس کے متضاد بیانات

سگی بہن نے کرائے کے قاتلوں سے بھائی مروا دیا

دوسری بیوی کے مبینہ قتل پر شوہر پہلی بیوی اور سالی سمیت گرفتار

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ نادیہ کے والد کی مدعیت میں ملزم شہر یار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تاہم ملزم فرار ہے۔

KPK Police

killing mardan