Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلم لیگ ن کا الیکشن کی تاخیر پر مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ

انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی بھرپور مخالفت کریں گے، لیگی قیادت
شائع 10 اکتوبر 2023 12:50pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کی قیادت نےعام انتخابات تاخیر کے مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہےکہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

لیگی پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی عام انتخابات تاخیر سے کرانے کی تجویز پر ن لیگ نے مولانا کے مؤقف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ نے الیکشن جنوری میں کرانے کے شیڈول کی حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کی مرکزی قیادت نے پارٹی کو مقررہ وقت پر ہی انتخابات کے مطالبے پر ڈٹ جانے اور مولانا فضل الرحمان کے انتخابات میں تاخیر کے مطالبے سے فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے کہا کہ ہر پلیٹ فارم پر انتخابات میں تاخیر کی تجویز کی مخالفت کی جائے، نواز شریف وطن واپسی پر انتخابات میں تاخیر کی تجویز کی مخالفت کریں گے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نومبر میں الیکشن کی تیاریاں کرنے لگے، فضل الرحمان کو منانے کی سرتوڑ کوششیں

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف انتخابات آئندہ سال جنوری یا فروری میں کرانے کے حامی ہیں، اور ن لیگ عام انتخابات جنوری یا فروری 2024 سے آگے لے جانے کی مخالفت کرے گی۔

PMLN

Molana Fazal ur Rehman