Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اٹھنے اور بیٹھنے کے طریقوں سے بھی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے

اچھی پوزیشن کے ذریعے ہم اپنی جسمانی صحت کی حفاظت کرسکتے ہیں اوراپنے جسم کی فعالیت کو بڑھا سکتے ہیں
شائع 10 اکتوبر 2023 05:33pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

جدید ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں ہرچیز کا حل الیکٹرانک آلات کے ذریعے ممکن ہے، لیکن اگر آپ ان آلات کو افورڈ نہیں کرپاتے تو صرف اپنے اطوار ٹھیک کرکے اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

اکثر لوگ اپنی خراب پوزیشن کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں۔

اچھی پوزیشن دراصل ہماری مجموعی صحت کے لئے ضروری ہے۔

اس کے ذریعے ہم اپنی جسمانی صحت کی حفاظت کرسکتے ہیں اوراپنے جسم کی فعالیت کو بڑھا سکتے ہیں، اور اپنی روزمرہ زندگی میں زیادہ اعتماد محسوس کرسکتے ہیں۔

اچھی پوزیشن کیوں ضروری ہے؟

آپ کی صحیح پوزیشن دماغی مسائل کی روک تھام کرتی ہے اور کمر درد، گردن کے درد اور جوڑوں کے مسائل کے خطرے کو کم کرتا ہے، یہ ریڑھ کی ہڈی کو صحیح طرح کام کرنے میں مدد دیتی ہے۔

صحیح طرح سے کھڑے ہونا یا بیٹھنا آکسیجن کی مقدار کو بہتر بنانے اور پورے جسم میں اسکی سرکولیشن میں مدد دیتا ہے۔

اچھی پوزیشن خون کے بہاؤ کو بھی بڑھاتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اعضاء کو مناسب آکسیجن اور غذائی اجزاء حاصل ہوں۔

اپنی پوزیشن کے ذریعے کس طرح اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں؟ اس کے لئے آپ کو صرف چند ضروری ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

سب سے پہلے آپ اپنی روزمرہ عادات کے ذریعے سے ہی اپنی پوزیشن کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اپنے بیٹھنے اور کھڑے ہونے کی طریقوں کا خیال رکھنا شروع کریں۔ کسی بھی چیز کو اٹھانے، کھینچنے اور حرکت کرنے کے لئے تھوڑا سا وقفہ لیں۔

دن بھر کی جسمانی مشق، آہستہ آہستہ بہتر پوزیشن اور صحت مند و زیادہ متوازن جسم کا باعث بنے گی۔

سب سے پہلے آپ سیدھے کھڑے ہوکر اپنے کاندھوں کو پیچھے کی جانب دھکیلیں اور ایسا 2 سے 3 بار کریں تاکہ اپنے آپ کو ان ورزشوں کے لئے تیار کر سکیں۔

اب آپ الٹی حالت میں زمین پر لیٹ جائیں اور دونوں ہاتھوں کو زمین پر رکھ کر پنجوں کے بل اپنے جسم کو بیچ سے اٹھائیں۔ اس عمل کو بھی آپ 3 سے 4 بار دہرائیں۔

مزید پڑھیں

خواتین کو ورزش سے پہلے کن باتوں کا لازمی خیال رکھنا چاہئیے

روزانہ ورزش کرنے کا وقت نہیں؟ تحقیق نے نیا طریقہ بتا دیا

اسٹریچنگ کی ورزش کے بعض انوکھے فوائد جو آپ نہیں جانتے

اب اسی حالت میں کوئی تولیہ یا کپڑا دونوں ہاتھوں میں پکڑ کر اسے سامنے کی جانب ہاتھوں سے کھینچیں جیسے کسی رسی کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔

یہ عمل بھی 3 سے 4 باردہرائیں۔ لیکن اس بات کا دھیان رکھیں کہ ہاتھ زمین سے نہ ٹکرائیں۔

اب آپ سیدھے لیٹ جائیں اور پیروں کو موڑ لیں اوراپنی دونوں کہنیوں کے زور پر اپنی باڈی کو اوپر کی جانب اٹھائیں۔ یہ عمل بھی 3 سے 4 بار دہرائیں۔

اس طرح روزانہ تھوڑی دیر کے لئے یہ ورزشیں کرنے سے آپ خود کو ان تکالیف سے بچا سکتے ہیں۔

صحت

TECHNOLOGY

lifestyle

Exercise

body pain

posture