Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل میں ہلاک اور محصور ہونیوالے غیر ملکیوں کی تعداد سامنے آگئی

چلی اور میکسیکو نے اسرائیل میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کیلئے طیارے روانہ کردیے
شائع 10 اکتوبر 2023 09:44am
فوٹو — غیر ملکی میڈیا
فوٹو — غیر ملکی میڈیا

اسرائیل میں جنگی صورتحال کے بعد مختلف ممالک نے اپنی شہریوں کو نکالنا شروع کردیا۔

چلی کے اسرائیل اور فلسطین میں پھنسے 140 شہریوں کو نکالنے کے لیے خصوصی طیارہ تل ابیب روانہ کردیا جب کہ میکسیکو نے بھی اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے ایک طیارہ بھیج دیا ہے۔

حماس اور اسرائیلی افواج کے درمیان جھڑپ کے باعث متعدد غیر ملکی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے جب کہ کئی افراد کو یرغمال بھی بنایا جا چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کی جاری جنگ میں 12 تھائی شہری ہلاک جب کہ 11 افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ خطے میں جاری جنگ میں 11 ہلاکتوں کے علاوہ متعدد امریکی شہری گمشدہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل کی ہلاکتیں 900 ہوگئیں، غزہ پر رات بھر بمباری

سعودی عرب جائز حقوق کے حصول کیلئے فلسطینی عوام کیساتھ کھڑا ہے، محمد بن سلمان

رپورٹ میں بتائیا گیا کہ اسرائیلی فوج کی فلسطین پر بمباری اور حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں میں 10 نیپالی، ارجنٹائن کے 7 شہری سمیت دو یوکرینی، دو فرانسیسی سمیت دیگر ممالک کے شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ اور اسرائیل میں بڑھتی کشیدگی کے دوران 15 ارجنٹائن، 14 فرانسیسی، 4 روسی، 3 برازیلی اور دو اطالوی سمیت کئی افراد لاپتہ ہوگئے۔

Israel

Palestinian Israeli Conflict

Israel Forces

Hamas Israel attack 2023

Israeli Air Strike