Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی آمد پر پارٹی جلسہ بدنظمی کا شکار

دوران جلسہ کارکنان ایک دوسرے پر کرسیاں اچھالتے رہے
شائع 09 اکتوبر 2023 11:20pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

پاکپتن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کی آمد پر پارٹی جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔

مسلم لیگ ن کے جلسے میں بدنظمی دیکھنے میں آئی۔

پاکپتن کے شادی ہال میں منعقد ہونیوالے جلسے میں کارکنان آپس میں الجھ پڑے۔

لیگی رہنماؤں کے خطاب کے دوران کارکنان ایک دوسرے پر کرسیاں اچھالتے رہے۔

جلسے کے منتظمین کارکنوں کو سمجھاتے رہے لیکن ہاتھا پائی میں مصروف متوالوں نے کسی کی نہ سنی۔

ن لیگ کے سینئر رہنما جاوید لطیف بھی حیرت بالائے حیرت سے کارکنوں کو دیکھتے رہے۔

PMLN

Mian Javed Latif

pmln jalsa