Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جے یو آئی کا سندھ امن مارچ کا اعلان، اختتام کراچی میں ہوگا

ایک الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے سندھ میں متبادل قیادت دی جائے گی، راشد سومرو
شائع 09 اکتوبر 2023 10:33pm
جے یو آئی کا سندھ امن مارچ کا اعلان، اختتام کراچی میں ہوگا۔ فوٹو ــ فائل
جے یو آئی کا سندھ امن مارچ کا اعلان، اختتام کراچی میں ہوگا۔ فوٹو ــ فائل

جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو نے اعلان کیا ہے کہ 22 اکتوبر سے 2 نومبر تک سندھ امن مارچ کا انعقاد کیا جائے گا جو سندھ کے تمام اضلاع سے ہوتا ہوا کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے۔

حیدر آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں راشد محمود سومرو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے 15 سالہ دور حکومت میں سندھ میں لوٹ مار، کرپشن اور اقرباء پروری انتہا کو پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں گندم کی مد میں سندھ میں 77 ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے طرز پر ایک الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے سندھ میں متبادل قیادت دی جائے گی۔

رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں اپوزیشن کے ووٹ کو منتشر ہونے سے بچانے کیلئے جی ڈی اے، ایم کیوایم اور دیگر قوم پرست جماعتوں سے رابطے کئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی مجموعی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، بگڑتے ہوئے امن و امان کی وجہ سے پوری معیشت تباہ حالی سے دوچار ہے۔

راشد سومرو نے دعویٰ کیا کہ سرکاری اسکولوں میں 60 لاکھ سے زائد بچے تعلیمی عمل سے باہر ہیں، سندھ کے 6 تعلیمی بورڈز میں نویں اور دسویں جماعت کے پرچوں میں ایک سو کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی، جبکہ پچھلے ماہ سندھ میں میڈیکل کے داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے پرچے 25-25 لاکھ روپے میں فروخت کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :

الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 میں عام انتخابات کرانے کا اعلان، صوبوں کو تیاری کی ہدایت

حلیم عادل شیخ کی زیرحراست ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے مقدمے میں ضمانت منظور

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تمام غیر ملکی تارکین وطن کو واپس جانا چاہئے لیکن اس کیلئے بلاتفریق کارروائیوں ہونی چاہیے کسی کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے۔

JUIF

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

general elections 2023