Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی ویزوں کا معاملہ: ذکا اشرف کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

شائقین اور صحافیوں کو ویزوں کے اجراء کیلئے بھارتی وزارت داخلہ سے رابطے کی درخواست
شائع 09 اکتوبر 2023 07:48pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو ویزوں کے اجراء کے لیے بھارتی وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کی درخواست کی۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ذکاء اشرف نے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے صحافیوں اور شائقین کے ویزوں میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ذکاء اشرف نے سیکرٹری خارجہ سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر کے ذریعے بھارتی وزارت داخلہ کے ساتھ رابطہ کرکے ویزوں کے جلد از جلد اجراء کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ شائقین اورصحافیوں کے لیے ویزا کی ضمانت طے شدہ معاہدے کا حصہ ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہونے والے سیکیورٹی خطرات کا بھی سخت نوٹس لے کر بھارتی حکومت سے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کی درخواست بھی کی۔

مزید پڑھیں

بھارت نے ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کے ویزوں کی منظوری دے دی

بھارت کی ہٹ دھرمی: پاکستان ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہ ہوسکے

PCB

اسلام آباد

zaka ashraf

world cup 2023

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Foreign Secretary

Muhammad Syrus Qazi

VISA Delay

Muhammad Syrus Sajjad Qazi

indian visa