Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور ہائیکورٹ کا 6 ہفتوں میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرانے کا حکم

عدالت نے میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ برقرار رکھا
شائع 09 اکتوبر 2023 07:21pm

میڈیکل کالجز داخلہ ٹسٹ میں جدید ٹیکنالوجی بلیو ٹوتھ کے ذریعے بڑے پیمانے پر نقل کیسز سامنے آنے کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے 6 ہفتوں میں دوبارہ ٹیسٹ منعقد کرانے کا حکم جاری کردیا۔

میڈیکل کالجز انٹری ٹسٹ 6 ہفتوں کے اندار دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹسٹ منعقد کرنے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ سنادیا۔

فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ جی آئی ٹی نے بڑے پیمانے پر نقل کو بے نقاب کیا، جس بعد حکومت نے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد معاملے میں مداخلت نہیں کرتے، ٹیسٹ میں نقل کے واقعات کے بعد صوبائی حکومت نے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ نے ٹیسٹ سے متعلق 70 سے زائد درخواستوں کو نمٹا دیا۔

مزید پڑھیں

ایم ڈی کیٹ پاس طلبا کا ہائیکورٹ سے رجوع، دوبارہ ٹیسٹ دینے سے انکار

ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کیخلاف پشاور میں طلبا اور والدین کا احتجاج

خیبرپختونخواہ میں ایم ڈی کیٹ دوبارہ لیے جانے کا فیصلہ

Peshawar High Court

MDCAT

PMDC

Medical Colleges

KP MDCAT

MDCAT Results

mdcat exam