Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

زلزلے سے تباہی کے بعد پاکستان کا میڈیکل ٹیم افغانستان بھجوانے کا فیصلہ

میڈیکل ٹیم نگراں وزیراعظم کی ہدایت پرروانہ کی جا رہی ہے
شائع 09 اکتوبر 2023 12:28pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

افغانستان میں آنے والے زلزلے سے تباہی کے بعد حکومت پاکستان نے میڈیکل ٹیم اور ادویات افغانستان بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق 10 رکنی میڈیکل ٹیم سرجنزاور میل نرسز پرمشتمل ہوگی، جن میں 2 نیورو سرجنز، 2 آرتھوپیڈک سرجنز اور ایک جنرل سرجن شامل ہوگا۔ ؔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم میں پانچ میل نرس بھی شامل ہوں گے جبکہ میڈیکل ٹیم نگراں وزیراعظم کی ہدایت پرافغانستان روانہ کی جا رہی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اگرمزید ادویات اور ڈاکٹروں کی ضرورت پڑی تو انہیں بھی افغانستان بھجوایا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ غزہ کے لیے میڈیکل ٹیم اورادویات بھجوانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی حصے میں آنے والے زلزلوں کے باعث 2000 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، مزید کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

afghanistan

Afghan refugees

پاکستان