Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جناح ہاؤس پر حملے کے ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

عسکری ٹاور اور دیگر حملوں کے کیسز کا ٹرائل بھی جیل میں ہو گا۔
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2023 11:09am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نو مئی کو لاہورمیں جناح ہاؤس پرحملے کے مقدمے کا ٹرائل جیل میں ہو گا، پنجاب حکومت نے ملزمان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کا جیل ٹرائل کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملزمان کا ٹرائل لاہور کی سینٹرل جیل میں ہو گا۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 185 افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عسکری ٹاورپرحملے کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہو گا۔

اس کے علاوہ تھانہ شادمان پرحملےاورجلاؤگھیراؤ کے مقدمے کاٹرائل بھی جیل میں ہوگا۔

pti

lahore

Jinnah House Attack