Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں سمیت ایک ہی فلسطینی خاندان کے 22 افراد شہید

خان یونس کے قریب ابو دقّہ خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، الجزیرہ
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2023 08:37am
فلسطینی خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والے مکان کے ملبے میں لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں (تصویر:ابراہیم ابو مصطفیٰ/رائٹرز)
فلسطینی خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والے مکان کے ملبے میں لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں (تصویر:ابراہیم ابو مصطفیٰ/رائٹرز)

حماس کے حملے کے بعد جوابی کارروائی میں اسرائیل نے غزہ پر آگ برسا دی ہے، جس کے نتیجے میں ایک سیکڑوں فلسطینیی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے تقریباً دو درجن افراد شہید ہوئے۔

الجزیرہ کے طارق ابو عزوم کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے فضائی حملے میں خان یونس کے قریب ابو دقّہ خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 22 افراد شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں

فلسطینی جنگجوؤں کی مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج سے لڑائی جاری، حزب اللہ بھی حملے میں شامل، 700 اسرائیلی ہلاک

اسرائیل کی جیلوں میں کتنے فلسطینی قیدی موجود ہیں؟

اسرائیل میں کیا ہوا، فلسطینی حملے کی لمحہ بہ لمحہ تفصیل

عزوم نے بتایا کہ ’مارے گئے افراد میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ سول ریسکیو ٹیمیں اب بھی خاندان کے چھ افراد کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں جو تباہ شدہ مکان کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں‘۔

Gaza

Hamas

Khan Younis

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

Israeli Air Strike