Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز خٹک کی پارٹی تقریب میں دھوکے سے لوگوں کو لانے کا انکشاف

تقریب کے دوران جماعت اسلامی کا کارکن اٹھ کھڑا ہوا
شائع 08 اکتوبر 2023 10:22pm
پرویز خٹک کی پارٹی تقریب میں دھوکے سے لوگوں کو لانے کا انکشاف۔ فوٹو ــ سوشل میڈیا
پرویز خٹک کی پارٹی تقریب میں دھوکے سے لوگوں کو لانے کا انکشاف۔ فوٹو ــ سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی تقریب میں دھوکے سے لوگوں کو لانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تقریب کے دوران جماعت اسلامی کا کارکن اٹھ کھڑا ہوا۔

پشاور میں پرویز خٹک کی صدارت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ق کےصوبائی صدر علامہ محمد شعیب ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شامل ہوئے۔

دوران تقریب اچانک ایک شخص کھڑا ہوا اور اپنا نام عبد الرحمان بتاتے ہوئے کہا کہ میں جماعت اسلامی کا رکن ہوں اور رہوں گا۔

جماعت اسلامی کے کارکن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ تقریب میں مجھے مدارس رجسٹریشن کے نام پر بلایا گیا۔

جماعت اسلامی کے کارکن نے تقریب سے روانہ ہو کر پرویزخٹک کو حیران کردیا۔

یاد رہے کہ تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کرسی نہیں بہتری چاہتا ہوں تاکہ عوام کو فائدہ پہنچا سکوں۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عوام کو گمراہ کر رہی ہے، میں کسی کے خلاف نہیں ہوں اور نا کسی سے مقابلے کے لئے آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پی ملک میں نظام ٹھیک کرنے کے ساتھ اصلاحات لانا چاہتی ہے۔

Pervez Khattak

Jamat e Islami

Pakistan Politics

pakistan tehreek e insaf parliamentarians