Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب کا کارروائیوں کیلئے انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

بریگیڈیئرسطح کےریٹائرڈافسران بھرتی کئے جائیں گے، ذرائع
شائع 08 اکتوبر 2023 04:37pm

نیب نے ملک بھر میں کارروائیوں کے کے لئے انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے لئے بریگیڈیئر سطح کے ریٹائرڈ افسران بھرتی کئے جائیں گے۔

نیب نے کارروائیوں کیلئے انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر سطح کے ریٹائرڈافسران بھرتی کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ریجنل بیوروزمیں جونیئرایکسپرٹ بھرتی کئے جائیں گے، اور نیب کا انٹیلی جنس ونگ ملک بھر میں کارروائیاں کرے گا۔

اس سے قبل 21 ستمبر کو نیب نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا تھا، اور اس حوالے سے چیئرمین نیب کی منظوری سے خط بھی لکھا تھا۔

نیب نے اپنے خط میں اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگے تھے۔

مزید پرھیں: پیپلزپارٹی، ن لیگ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے رہنماؤں کیخلاف نیب کیسز بحال

نیب حکام کے مطابق نیب میں تمام خالی آسامیوں پرفوری تقرریاں کردی جائیں گی، اور ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدوں پر مستقل افسران کا تقرر کردیا جائے گا، حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کردیں گے۔

NAB

NAB Amendments

nab reference