Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا افغان طالبان نے ایران سے اسرائیل تک راستہ مانگا؟

غیر مصدقہ دعوی اسرائیلی اخبار نے شائع کردیا
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2023 09:48am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے اسرائیل تک پہنچنے کیلئے ایران سے راستہ مانگا ہے تاکہ وہ وہاں جا کر ’جہاد‘کر سکیں اور حماس کا ساتھ دے سکیں۔

یروشلم پوسٹ میں اس دعوے کی اشاعت سے قبل ایک ٹویٹر اکاؤنٹ سے دعوی کیا گیا تھا کہ طالبان اسرائیل پہنچنا چاہتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق طالبان نے مبینہ طور پر ایران سے درخواست کی ہے کہ وہ حماس کی اسرائیل کے خلاف مدد کرنا چاہتا ہے۔

طالبان نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ اگر ایران، اردن اور عراق ان کے فوجیوں کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں، تو وہ یروشلم کو فتح کرنے کے لیے راستہ دیں۔

کہاں بین الاقوامی امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ اس قسم کی رپورٹوں پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جس اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ طالبان ایران کے راستے اسرائیل پہنچنا چاہتے ہیں اس کے پیچھے اشرف غنی حکومت کے لوگ ہیں۔

Israel

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023