Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل پر حملوں کے بعد حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کا سجدہ شکر

دفتر میں موجود حماس کی اعلیٰ قیادت نے اسکرین پر جنگجوؤں کی پیش قدمی اور حملے دیکھے
شائع 07 اکتوبر 2023 07:15pm
اسرائیل پر حملوں کے بعد حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ سجدہ شکر کررہے ہیں۔ فوٹوــسوشل میڈیا
اسرائیل پر حملوں کے بعد حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ سجدہ شکر کررہے ہیں۔ فوٹوــسوشل میڈیا

اسرائیل پر حملوں کے بعد حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ اور حماس کی اعلیٰ قیادت نے مسکراہٹوں کے ساتھ سجدہ شکر ادا کیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل پر پوری منصوبہ بندی سے حملہ کیا۔

حماس نے حملے کے لئے فضائی اور بری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے اوسان خطہ کردیے۔

اسرائیل پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دفتر میں موجود حماس کی اعلیٰ قیادت بشمول اسماعیل ہانیہ ، دیوار پر نصب بڑی اسکرین پر جنگجوؤں کی پیش قدمی اور حملے دیکھ کر مسکراتے اور سجدہ شکر کرتے دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی صدر محمود عباس نے حماس کے حملے کی حمایت کردی

’حماس کا تازہ حملہ خطے کی سیاست کا پورا کھیل تبدیل کردے گا‘

واضح رہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے یہودی بستیوں اور اسرائیل میں راکٹوں اور زمینی دستوں کے ذریعے ایک بڑا حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد شدید لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ حماس کے حملے میں 40 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ متعدد کو حماس نے گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 198 فلسطینی شہید اور 1600 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

Israel

Hamas

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023