Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عام انتخابات، ٹرانسفر پوسٹنگ کا معاملہ: چیف سیکریٹری بلوچستان 10 اکتوبر کو طلب

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو مراسلہ لکھ دیا
شائع 07 اکتوبر 2023 06:54pm

عام انتخابات کے انعقاد اور ٹرانسفرز پوسٹنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو 10 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری بلوچستان کو 10 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ نگراں حکومت کے قیام کے بعد سے انتظامی معاملات خصوصا ٹرانسفر پوسٹنگ کے معاملات کی جانب آپ کی توجہ دلاتے ہیں، الیکشن ایکٹ کہتا ہے کہ نگراں حکومت سرکاری افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ خود سے نہیں کر سکتی۔

مزید پڑھیں

شہباز شریف ٹرانسفر پوسٹنگ سے باز رہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تبادلے

الیکشن کمیشن کی سندھ کے 6 سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجاویز کی مخالفت

خط میں مزید کہا گیا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ صرف الیکشن کمیشن کی رضا مندی سے ہی ہو سکتی ہے۔

ECP

اسلام آباد

Transfer and posting

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

Transfer posting

Chief Secretary Balochistan