Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی نے پنجاب پولیس کے یونیفارم پر بھی کٹ لگا دیا

قیمتیں بڑھنے سے فنڈز کم پڑگئے، اب دو کے بجائے ایک یونیفارم کی خریداری ممکن ہوگی
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2023 02:26pm

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات پنجاب پولیس کی یونفیارم تک بھی پہنچ گئے، رواں سال پنجاب پولیس کے لیے 2 کے بجائے صرف ایک یونیفارم ہی خریدا جا سکے گا۔

رواں سال لاجسٹک برانچ نے دو یونفیارم کی خریداری کرنی تھی تاہم مہنگائی میں اضافے کے باعث یونیفارم کی قیمتوں میں بھی 2 گنا تک اضافہ ہوگیا ہے۔

مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے یونیفارم کے لیے مختص فنڈز کم پڑ گئے ہیں۔

دو سال قبل پنجاب پولیس نے ایک یونیفارم 22 سو روپے میں خریدا تھا تاہم اب وینڈرز اسی یونیفارم کے 5 ہزار سے زائد روپے مانگ رہا ہے، اسی لیے رواں سال پنجاب پولیس فورس کے لیے اب ڈیڑھ لاکھ یونیفارم کی خریداری ممکن ہو سکے گی۔

دوسرے یونیفارم کی خریداری کے لیے پنجاب حکومت سے دوبارہ فنڈز مانگے جائیں گے۔

واضح رہے کہ لاجسٹک برانچ ہر ایک سال بعد اہلکاروں کے لیے دو یونفیارم کی خریداری کرتی ہے۔

punjab

Punjab police