Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف نے سنبھال لی

ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ ہیں
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2023 10:31am
اسکری گریب/ پی ٹی وی
اسکری گریب/ پی ٹی وی

ایڈ مرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

پاک بحریہ کی تبدیلی کمانڈ کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں ہوئی۔ ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ ہیں۔

سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شرکاء سے الوداعی خطاب میں کہا کہ پاکستان نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لیے بڑا اعزازتھا۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ اللہ کاشکرہےنیوی میں خدمات سرانجام دینے کاموقع دیا۔

نیول چیف ایڈمرل امجدخان نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لئے بڑا اعزاز تھا، اللہ کا شکرہے نیوی میں خدمات سرانجام دینےکاموقع دیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیلاب سےپاکستان کی معیشت کونقصان پہنچا، کوروناکےدوران دنیاکی معیشت کوبحران کاسامنارہا، پاک بحریہ ملکی دفاع کیلئےمضبوط،بہترین ادارہ ہے، پاک بحریہ پیشہ ورانہ،بھرپورصلاحیتوں کی حامل ہے۔

ایڈمرل امجدخان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ کاشماردنیا کی بہترین بحری افواج میں ہوتا ہے، مستقبل میں مصنوعی ذہانت کاانسانی زندگی میں بہت عمل دخل ہوگا، چیلنجز کو مدنظررکھتے ہوئے استعداد کارمیں اضافہ ناگزیرہے۔

مزید کہا کہ پاکستان مشترکہ کوششوں،تعاون پریقین رکھتاہے جبکہ بھارت میں انتہاپسندی فروغ پارہی ہے۔

Pakistan Navy

پاکستان

armed forces