Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شکرگڑھ: کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی مقیم 21 افغان باشندے گرفتار

حکومت نے غیرقانونی مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کیلئے ڈیڈ لائن دے رکھی ہے
شائع 07 اکتوبر 2023 09:42am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

ضلع نارروال کی تحصیل شکر گڑھ میں غیر قانونی طور پرمقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی طورپرمقیم 21 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق افغان باشندے غیر قانونی طور پر شکر گڑھ میں مقیم تھے۔

ڈی ایس پی سرکل شکر گڑھ نے بتایا کہ کریک ڈاؤن ریاض مارکیٹ ’ دین پور روڈ’ درمان پھاٹک اور سبزی منڈی کے علاقوں میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کوئی ملک تارکین وطن کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دیتا، نگراں وزیر خارجہ

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یکم نومبرکے بعد ملک بدر کرنے کیلئے کارروائی کی جائے گی.

Afghan refugees

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants