Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اورنگی ٹاؤن کا جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا، مصطفیٰ کمال

سندھ کے وسائل کو ہڑپ کرنے والوں سے حساب لیں گے، سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان
شائع 06 اکتوبر 2023 11:47pm
اورنگی ٹاؤن کا جلسہ عوام کو متحد کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مصطفیٰ کمال۔ فوٹو ــ فائل
اورنگی ٹاؤن کا جلسہ عوام کو متحد کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مصطفیٰ کمال۔ فوٹو ــ فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں ہونے والا جلسہ عوام کو متحد کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا اور ہم سب مل کر اورنگی ٹاؤن سمیت ملک بھر کے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے 15 اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن میں جلسہ کیا جائے گا۔

مصطفی کمال اور ڈپٹی کنوینر انیس قاٸم خانی نے اورنگی ٹاؤن جرمن گراؤنڈ کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات سے متعلق کارکنان و ذمہ داران سے مختلف امور پر مشاورت کی۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اس صوبے پر پچھلے 15 سالوں سے قابض سندھ کے وسائل کو ہڑپ کرنے والوں سے حساب لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایک پیسے کا حساب لیکر انہیں قانونی طریقے سے سزا دلوائیں گے اور ان کے سہولت کاروں کو اس سسٹم سے مکمل نکال کر ہی دم لینگے۔

اس موقع پر ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے جلسہ عام کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں۔

انھوں نے جلسہ عام میں عوام کی بھر پور شرکت کیلئے عوام کو گھر گھر جاکر جلسے میں آنے کی دعوت دینے کی ہدایت دی۔

MQM Pakistan

Pakistan Politics

general elections 2023