Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر سب لوٹ لیا، ویڈیو وائرل

مزاحمت کرنے پر ڈاکو اہلخانہ پر تشدد بھی کرتے رہے
شائع 06 اکتوبر 2023 01:24pm

رائیونڈ میں چار ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور لاکھوں کی نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکوؤں کے گھر میں داخل ہونے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

لاہور میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، گزشتہ رات رائیونڈ میں چار ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور لاکھوں کی نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات گئے 4 ڈاکو گھر میں گھسے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا، مزاحمت کرنے پر ڈاکو اہلخانہ پر تشدد بھی کرتے رہے، اور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

پولیس نے متاثرہ شخص رمضان کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

robbers

Robbery