Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائری برانچ نے عمران خان کی درخواست پر 3 اعتراضات عائد کیے
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2023 11:50pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست پر 3 اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائری برانچ کی جانب سے اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ ایک درخواست میں 2 قسم کی استدعا کیسے کی جاسکتی ہے؟ اسی طرح پہلے جس درخواست پر فیصلہ ہوچکا اس میں دوبارہ کیسے ریلیف مانگ سکتے ہیں؟۔

رجسٹرار آفس کے مطابق سزا معطلی کی پہلی درخواست میں ریلیف مانگا نہیں، اب کیسے مانگ سکتے ہیں؟۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست کل بروز جمعے کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کل اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپیل میں ترمیم کرکے اسٹیٹ کو فریق بنانے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے آج سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی قید اور جرمانے کی سزا معطل کردی گئی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے عمران خان کی تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا معطل کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں

عمران خان کو سزا سنانے والے ہمایوں دلاور کو جج کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، وجہ بھی سامنے آگئی

عمران خان کی سزا معطلی پر سماعت ملتوی، ٹرائل کورٹ کی غلطی نہیں دہرائیں گے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں فوری حکم امتناع نہ مل سکا

سزا معطلی کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے قائم علی شاہ کیس کا حوالہ بھی شامل کیا گیا اور کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر سزا کا فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ ضروری نہیں ہر کیس میں سزا معطل ہو، سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ضمانت دینا یا انکار کرنا ہائی کورٹ کی صوابدید ہے۔

imran khan

Islamabad High Court

Toshakhana

pti chairman

tosha khana case

justice aamir Farooq

Tosha Khana Criminal Proceedings Case

Toshakhana Criminal Case