Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں گیس چوری کیخلاف کارروائی، 2 فیکٹریاں پکڑی گئیں

سوئی ناردرن کی ٹیم نے دونوں فیکڑیوں کے میٹرز منقطع کر دیے
شائع 05 اکتوبر 2023 08:25pm
لاہور میں گیس چوری کیخلاف کارروائی، 2 فیکٹریاں پکڑی گئیں۔ علامتی تصویر/ فائل
لاہور میں گیس چوری کیخلاف کارروائی، 2 فیکٹریاں پکڑی گئیں۔ علامتی تصویر/ فائل

سوئی ناردرن نے لاہور میں گیس چوری کیخلاف کارروائی کر کے دو فیکٹریاں پکڑ لیں۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع شاداب کالونی میں دونوں فیکڑیاں گھریلو گیس کنکشن سے چوری شدہ گیس پر چل رہی تھیں اور لاکھوں روپے کی سستی گیس کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ فیکڑیوں میں لاکھوں کی گیس سے بوائلرز اور جنریٹر چلائے جا رہے تھے۔

سوئی ناردرن کی ٹیم نے دونوں فیکڑیوں کے میٹرز منقطع کر دیے اور متعلقہ تھانے میں قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ستمبر میں 12 فیصد کمی

جنرل منیجر سوئی ناردرن لاہور ریجن بلال اصغر نے ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے گیس چوری کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

lahore

Gas

gas leakage

Sui Southern Gas Company

gas connection