Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر اور نگراں وزیراعظم سے نیول چیف کی الوداعی ملاقاتیں

ملاقات میں ایڈمرل امجد خان نیازی کی ملک اور پاک بحریہ کیلئے خدمات کو سراہا
شائع 05 اکتوبر 2023 07:17pm

صدر مملکت عارف علوی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کی ہیں۔

صدر عارف علوی سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ملک اور پاک بحریہ کے لیے خدمات کو سراہا۔

صدر مملکت نے دفاعی شعبے اور سمندری امور میں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے کردار کی بھی تعریف کی۔

عارف علوی نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے مستقبل کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بعدازاں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم نے پاک بحریہ کے لیے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آپ نے بہترین طریقے سے پاک بحریہ کی قیادت کی اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

Arif Alvi

amjad khan niazi

Caretaker PM

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar