Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یورپی پارلیمنٹ کا 2027 تک جی ایس پی قوانین رول اوور کرنے کا فیصلہ

وزیر تجارت گوہر اعجاز یورپی پارلیمنٹ کے شکر گزار
شائع 05 اکتوبر 2023 06:54pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

نگراں وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے 2027 تک ترجیحات کی عمومی اسکیم (GSP) کے قوانین رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے اس کامیابی پر شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’توقع ہے یورپی کونسل جلد ہی موجودہ اسکیم کی توسیع کے لیے اپنی حتمی منظوری دے گی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں اس موقع پر اسکیم کے تحت سب کی بہتری کے لیے پاکستان کے وعدوں کا اعادہ کرتا ہوں‘۔

ان اک مزید کہنا تھا کہ ’میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ترقی پذیر ممالک سے تجارت کو آسان بنانے کے اپنے عزم پر پورا اترے۔‘

پاکستان

European Parliament

gohar ejaz

Members of European Parliament

GSP Status