Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

2 ججز کی خالی نشستوں کا معاملہ، چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشنز کے ممبران کو 28 خطوط لکھ دیے

تمام جوڈیشل کمیشنز سے تجاویز آنے کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوگا
شائع 05 اکتوبر 2023 06:38pm

سپریم کورٹ میں 2 ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشنز کے ممبران کو 28 خطوط لکھ دیے۔

ذراٸع کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز سے متعلق چیف جسٹس پاکستان نے خطوط لکھے ہیں، خطوط تمام جوڈیشل کمیشنز کے ممبران کو لکھے گئے ہیں جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 28 خطوط لکھے ہیں۔

ذراٸع کے مطابق تمام جوڈیشل کمیشنز سے تجاویز آنے کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوگا۔

مزید پڑھیں

’خود محبت کی شادیاں کر لیتے ہیں پھر مسائل عدالت کیلئے بن جاتے ہیں‘ ، چیف جسٹس

ٹیکس کیس: چیف جسٹس نےوکیل پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا

چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس، زیر التواء مقدمات کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر غور

سپریم کورٹ میں اس وقت 15 ججز فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ کل 17 ججز میں سے 2 کی نشستیں خالی ہیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Vacancies of Judges

Members of Judicial Commissions

judicial commision