Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2023 06:23pm
بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔ فوٹو ــ فائل
بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔ فوٹو ــ فائل

مہنگائی کے مارے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دے دیا گیا۔ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید ایک روپے71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نگراں حکومت اب تک مجموعی طور ماہانہ اور سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 14 روپے ایک پیسا فی یونٹ مہنگی کر چکی ہے۔

مہنگائی سے بلبلاتے عوام کے لئے بری خبر آگئی۔ نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ ریلیف دیا تو بجلی کی قیمتیں بڑھا دیں۔

اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 1 روپے71 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر کے بلز میں ہوگا۔ اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اضافے سے صارفین پر 22 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی صارفین سے یکم اکتوبر سے 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی 6 ماہ کے لیے کی جائے گی۔

نگراں حکومت اب تک ڈسکوز کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مجموعی طور پر بجلی فی یونٹ 14 روپے 1 پیسے مہنگی کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ نیپرا نے ڈسکوز کے لیے مئی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کی۔

یہ بھی پڑھیں :

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

بینک ڈیپازٹس محفوظ ہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

عوام کو اکتوبر کے وسط میں پیٹرول پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان

جون کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈسکوز کے لیے بجلی 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے بجلی فی یونٹ 5 روپے 40 پیسے مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دی تھی۔

nepra

electricity

electricity price

K-Electric

electricity bills