Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرپشن کیس: ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

عدالت کا مونس الہیٰ کا اشتہار شائع کرنے کا حکم
شائع 05 اکتوبر 2023 02:09pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما اور پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مؤنس الہیٰ کے خلاف کرپشن کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور عدالت نے مؤنس الہیٰ کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

کرپشن کی سماعت احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے کی، جس میں نیب نے پی ٹی آئی کے رہنما مؤنس الہیٰ کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ پیش کی۔

نیب رپورٹ میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا گیا کہ ملزم مونس الہیٰ گرفتاری سے چھپ رہا ہے، اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہے، ملزم کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی اور مونس الہیٰ کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ مونس الہیٰ پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کا الزام ہے، اور احتساب عدالت نے پہلے ہی مونس الہیٰ کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں، جب کہ چیئرمین نیب نے بھی 11 اگست کو ملزم کا ورانٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

pti leaders

Monis Elahi

PTI Leaders arrested