Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالا نمک آپ کو کتنا فائدہ دے سکتا ہے

سفید نمک انسانی صحت کیلئے ہر طرح سے مضر ہے، ماہرین
شائع 05 اکتوبر 2023 11:15am
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ

کھانے میں نمک نہ تو چاہے آپ شاہی پکوان ہی کیوں نہ کھا لیں، مزہ نہیں آئے گا کیونکہ نمک کھانے لکے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ جانداز چیزوں کے لیے سانس لینا، لیکن اس کا استعمال اعتدال میں ہی اچھا رہتا ہے۔ ْ یہ جاننا بھی ضروی ہے کہ ڈاکٹرز سفید نمک کو صحت کے لیے مضر بھی قراردیتے ہیں، دیگرآپشنزمیں کالا اور گلابی (پنک) سالٹ ہے۔

سکنجبین یا مالٹے کے رس میں ملا کر پیا جانےوالا کالا نمک انسانی صحت کیلئے ہرطرح سے مفید ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق ماہرین نے سفید نمک کے بجائے گلابی اور کالا نمک استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔

کالا نمک بھارت میں ایکی قدیم زمانے سے کھانوں میں استعمال کیا جارہا ہے، اس میں موجود طبی خصوصیات انسانی صحت کو یہ فوائد فراہم کرتی ہیں۔

نظامِ ہاضمہ میں بہتری

کالا نمک جگر میں بائل کی پیداوار کو بڑھاتے ہوئے نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے۔ یہ چھوٹی آنتوں (small intestine) میں جذب کے عمل کو بھی بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ہمارے مختلف شوق کس طرح جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں

کچن میں پائی جانے والی یہ معمولی چیز ہر انفیکشن کا علاج

صحت کے لیے پالک کے 6 بہترین فوائد

پٹھوں کی سوزش

کالے نمک میں پایا جانے والا پوٹاشیم صحت کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے، پوٹاشیم پٹھوں کے درد کو کم کرتے ہوئے پٹھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

دل کی صحت

کالا نمک نہ صرف خون کو پتلا کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ کولیسٹرول کے مسائل میں مبتلا افراد کے لیے یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔

تاہم طبی ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر والے افراد کو روزانہ 3.75 گرام سے زیادہ یہ نمک استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

غذائیت سے بھرپور

کالا نمک انسانی جسم کو آئرن، میگنیشیم اورکیلشیم جیسے ضروری معدنیات فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔

چونکہ اس میں سوڈیم کی سطح کافی کم ہے، لہذا یہ آپ کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔

سوزش میں کمی

جن لوگوں کو اکثر سوزش اور سینے میں جلن کا سامنا رہتا ہے انہیں اپنی روزمرہ کی غذا میں کالا نمک لازمی شامل کرنا چاہئے۔

کالا نمک جسم میں ایسڈ کی سطح کے ساتھ ساتھ ریفلکس(reflux) کے مسائل کوبھی کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

وزن میں کمی

وزن میں کمی کے لیے کالا نمک روزانہ کی غذا میں ایک بہترین اضافہ ہے۔ چونکہ اس نمک میں سوڈیم نہ ہونے کے برابر ہے تویہ جسم میں پانی کی سطح کو برقرار رکھتا ہے اور سوزش سے بھی بچاتا ہے۔

قبض کو دور کرتا ہے

کالا نمک معدے کے نظام پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، یہ قبض کے علاج کے لیے ایک فوری اور آسان گھریلو علاج ہے۔

قبض کو دور کالا نمک، ادرک اور لیموں کے رس کے استعمال سے باآسانی دور کیا جاسکتا ہے۔

چمکدار جلد

اس میں موجود ضروری اور فائدہ مند معدنیات چہرے کی جلد کیلئے ہر طرح سے مفید ہیں۔

روکھی اور پھیکی جلد کیلئے نیم گرم پانی میں کالا نمک شامل کریں، اوراسے چہرے کی متاثرہ جگہوں پر لگائیں۔ یہ آپ کی جلد کو قدرتی طور پر بہتر کرنے میں مدد کرے گا۔

صحت

Benefits

healthy lifestyle

weight loss

Black Salt

Diet