Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 4 مفرور پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

عدالت کا مفرور ملزمان کے خاکے آویزاں اور جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم
شائع 04 اکتوبر 2023 10:42pm

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی فہیم خان اور عدیل احمد سمیت 4 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی فہیم خان اور عدیل احمد سمیت 4 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے مفرور ملزمان کے خاکے آویزاں کرنے اور ان کی جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق اراکین قومی و سندھ اسمبلی فہیم خان اور عدیل احمد خان ، کارکنان اورنگزیب اور اشفاق مفرور ہیں، مقدمے میں طارق، عامر، عبداللہ، رضون، جاوید اور فہد سمیت 13 ملزمان گرفتار ہیں۔

مزید پڑھیں

حساس ادارے کی عمارت پر حملے کے مقدمے میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعات شامل

عمران خان نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی، 9مئی جنرل منیر کو ہٹانے کیلئے تھا، عثمان ڈار

پی ٹی آئی کے 3 سابق ارکان صوبائی اسمبلی کی ضمانت مسترد، احاطہ عدالت سے گرفتار

پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کارکنان کو اشتعال دلوایا، تحریک انصاف کے کارکنان نے لاٹھی اور ڈنڈوں سے مسلح ہوکر ہنگامہ آرائی کی، مقدمہ میں عالمگیر خان سمیت 4 ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔

ATC

pti chairman

pti leaders

imran khan arrested

MAY 9 RIOTS

most wanted