Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری

نگراں وزیراعلیٰ نے پنجاب میں تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرنے ٹاسک سونپ دیا
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2023 07:50pm

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قومی اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے تحت غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرنے ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اور تمام اضلاع کے آر پی اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کے بعد غیر قانونی تارکین کے شناختی کارڈز کی باقاعدہ تصدیق کی جائے، غلط شناختی کارڈز کو فوری بلاک کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ پولیس مؤثر آپریشن کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرے، کسی غیر قانونی تارک وطن کے ساتھ نرمی نہ کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ روز اپیکس کمیٹی اجلاس کے بعد پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی شروع کرنے جارہی ہے۔

غیر ملکی تارکین وطن کو 27 روز میں پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن

دوسری جانب حکومت نے غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو 27 روز میں پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکی 27 دن کے اندر ملک چھوڑ دیں۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تقریبا 17 لاکھ 30 ہزار افغان شہریوں کے پاس قانون رہائشی دستاویزات نہیں،‍‍ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 13 لاکھ غیرقانونی تارکینِ وطن رہائشی ہیں، 8 لاکھ 80 ہزار مہاجرین کو قانونی حیثیت فراہم نہیں کی گئی۔

ذرائع وزرات داخلہ کے مطابق حکومت پاکستان تمام افغان باشندوں کو پاکستان سے واپس بھیجنا چاہتی ہے،‍‍‍ پہلے مرحلے میں غیر قانونی مقیم افراد، دوسرے مرحلے میں افغان شہریت کے حامل افراد اور تیسرے مرحلے میں رہائشی کارڈ کے ثبوت فراہم کرنے والے افراد کو واپس بھیج جائے گا۔

مزید پڑھیں

حکومت سندھ کا غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

آئی جی سندھ کی غیرقانونی تارکین وطن کو جلد از جلد ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت

ذرائع وزرات داخلہ نے بتایا کہ حالیہ 24 خودکش بم دھماکوں میں سے 14 کے ذمہ دار افغان شہری تھے، غیر قانونی رہائشی افغان شہری اسمگلنگ، چوری، ڈکیتی، رہزانی اور قتل میں ملوث ہیں۔

Afghan refugees

lahore

mohsin naqvi

afghan terrorist

Illegal Afghan Residents

CARETAKER CM PUNJAB

National Apex Committee meeting