Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عام انتخابات میں خواجہ سراؤں نے خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

ملک بھر سے 3 ہزار 29 خواجہ سرا ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے
شائع 04 اکتوبر 2023 05:18pm

آئندہ عام انتخابات میں خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا۔

دستاویزات کے مطابق ملک بھر سے 3 ہزار 29 خواجہ سرا ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، 2018 کے انتخابات کی نسبت رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد میں ایک ہزار 116 کا اضافہ ہوا۔

اس وقت سب سے زیادہ رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز صوبہ پنجاب میں ہیں، پنجاب میں رجسڑڈ خواجہ ووٹرز کی کل تعداد 2200 ہے، 2018 کے انتخابات میں پنجاب میں رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد ایک ہزار 356 تھی۔

ڈائریکٹر الیکشن کمیشن بابر ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن جنس کی تفریق کے بغیر تمام اہل افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دیتا ہے، خواجہ سراؤں کو اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن اقدامات کر رہا ہے، پولنگ ڈے پر بھی خواجہ سراؤں کو ووٹ ڈالنے کے لیے الیکشن کمیشن اقدامات کرے گا۔

بابر ملک نے کہا کہ 25 اکتوبر تک تمام اہل افراد اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ، الیکشن کمیشن ووٹرز کی جنس سے متعلق ڈیٹا نادرا سے حاصل کرتا ہے، خواجہ سراؤں ووٹرز کے اندارج کے لیے فارم 21 پر الگ خانہ بنایا گیا ہے۔

Transgender

general elections

general elections 2023

voters