Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کی فلائٹ کو کینیڈا میں روکے جانے پر انتظامیہ کی وضاحت

پروازکو واجبات کی وصولی کے لیے روکا گیا، ترجمان
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2023 05:33pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی فلائٹ کو کینیڈا میں روکے جانے کے معاملے پر انتظامیہ کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ فیول کمپنی کے 2 لاکھ ڈالر کے واجبات کی ادائیگی کر دی گئی ہے، پاکستان سے ٹورنٹو کے لیے فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

یاد رہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 790 کو کینیڈا میں روک لیا گیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ واجبات کی وصولی کے لیے پی آئی اے کی پرواز کو کینیڈا میں روکا گیا، فیول کمپنی کی شکایت پر ٹورنٹو سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 790 کو روکا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے کی تاخیر ہوئی، مسافروں کی بوڈنگ کا عمل بھی رک گیا تھا، فیول کمپنی کے واجبات 2 لاکھ ڈالر ادا کردیے گئے، واجبات کی ادائیگی کے بعد پرواز ریلیز کردی گئی۔

مزید پڑھیں

پی آئی اے کو 67 ارب روپے کا نقصان

قومی ایئر لائن کی بندش سے متعلق خدشات میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان پی آئی اے

**قومی ائیرلائن کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا

ترجمان پی آئی نے کہا کہ پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوئی، پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

PIA

canada

PIA Flight

Pakistan International Airlines