نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کردی گئی
ایشیا کپ میں انجری کا شکارہو کرورلڈ کپ کھیلنے سے محروم فاسٹ بالرنسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کردی گئی۔
اطلاعات کے مطابق نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری لندن میں کی گئی ہے۔
فاسٹ بالر کو اس سرجری کے بعد 4 سے 6 ہفتوں کے لیے آرام تجویز کیا گیا ہے جس کے بعد وہ مکمل صحتیاب ہو کر پھر سے بالنگ کرسکیں گے۔
چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن مغیث شیخ نے اسپتال سے نسیم شاہ کے ساتھ تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ وہ کندھے پر معمولی چوٹ کے بعد اب بہتر حالت میں ہیں، انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں، انشاء اللہ وہ جلد ایکشن میں آجائیں گے۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت سے ٹاکرے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔
انجری کے باعث وہ بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
Comments are closed on this story.