Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل سے معمول کے تعلقات کا جوا کھیلنے والے ممالک ہار جائیں گے، ایرانی صدر

صدر رئیسی کے بیان پر ردعمل میں اسرائیلی وزیراعظم کا بیان سامنےآگیا
شائع 04 اکتوبر 2023 08:56am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

عرب ممالک کی اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ایرانی صدر کا بیاں سامنے آگیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کے خواہاں ملک ہارے ہوئے گھوڑے پر شرط لگا رہے ہیں اور معمول کے تعلقات کا جُوا کھیلنے والے ملک ہار جائیں گے۔

تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا ہاری ہوئی شرط کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات کا جوا کھیلنے والے ممالک اس جوئے میں ہار جائیں گے، یہ ممالک ہارتے ہوئے گھوڑے پر شرط لگا رہے ہیں۔

ابراہیم رئیسی کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران خطے اور انسانیت کیلئے امن کا دائرہ بڑھانے سے نہیں روک سکتا۔

Iran