Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کیخلاف 3 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں
شائع 03 اکتوبر 2023 09:59pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دینے سمیت الیکشن کمیشن میں دیگر درخواستیں دائر کردی گئیں۔

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف اور پارٹی چیئرمین عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے 3 درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 10 اکتوبر کو محمد اعوان ثقلین کی درخواست پر ابتدائی سماعت کرے گا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

دوسری طرف خالد محمود خان نے بھی الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ابھی بھی غیر ملکی اداروں سے ممنوعہ فنڈنگ لے رہی ہے، اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

خالد محمود نے دوسری درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے بطور پی ٹی آئی سربراہ ہٹایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :

چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

’میاں صاحب پاکستان واپس نہیں آئیں گے، 21 اکتوبر کی تاریخ اچانک بدل جائے گی‘

نواز شریف حفاظتی ضمانت لے کر وطن واپس آئیں گے اور عدالت کے سامنے سرینڈر کریں گے، رانا ثناء اللہ

الیکشن کمشین نے پاکستان تحریک اںصاف کے خلاف 3 درخواستیں 10 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔

pti

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

IMRAN KHAN Adiyala Jail