Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’اگر کیپکو نہ چلایا گیا تو ملتان ریجن میں لوڈ شیڈنگ کرنا پڑے گی‘

چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں جاری عوامی سماعت مکمل
شائع 03 اکتوبر 2023 06:41pm
تصویر: اےا یف پی/ فائل
تصویر: اےا یف پی/ فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین وسیم مختار کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں جاری عوامی سماعت مکمل ہوگئی، حکام کے مطابق اگر کیپکو نہ چلایا گیا تو ملتان ریجن میں لوڈ شیڈنگ کرنا پڑے گی۔

چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں جاری عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔

نیشنل پیٹرولیم کنسٹرکشن کمپنی (این پی سی سی) کے حکام نے بتایا کہ اگر کیپکو نہ چلایا گیا تو ملتان ریجن مین لوڈ شیڈنگ کرنا پڑے گی، رواں سال ہم نے اپنا سسٹم بچانے کے لیے ملتان ریجن میں 500 میگاواٹ کی لوڈ شیڈنگ کی۔

این پی سی سی کے حکام نے مزید کہا کہ ملتان ریجن میں اگر ڈیمانڈ 4 ہزار میگاواٹ سے بڑھے تو کوٹ ادو پاورپلانٹ چلانا ضروری ہوتا ہے، ٹرانسفارمز اور گرڈ پرانے ہوچکے اوورلوڈنگ سے بریک ڈاؤن کا خطرہ ہے۔

نیپرا حکام نے کہا کہ کیپکو 77 روپے فی یونٹ ٹیرف مانگ رہی ہے جو بہت زیادہ ہے، یہ پلانٹ 25 سال پرانا ہوچکا، 40 فیصد کیپسٹی پر چل رہا ہے، غیر معیاری اور مہنگے پاور پلانٹ کو چلانے کی اجازت کیوں دیں۔

نیپرا حکام نے کیپکو نمائندوں کی سرزنش کر دی اور کہا کہ صارفین 25 سال تک کیپسٹی دے چکے اب صارفین پر بوجھ کیوں ڈالیں، ابھی بھی سالانہ 36 ارب روپے صارفین سے کیپسٹی پیمنٹ کی تجویز دی جارہی ہے، اب کیپکو بوقت ضرورت بجلی دینے کا معاہدہ کرے، جب ضرورت پڑے گی تو بجلی لیں گے کیپسٹی چارجز نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں

دو ہفتوں میں بجلی چوروں کیخلاف 15 ہزار مقدمات درج، 2300 افراد گرفتار

ملک میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری، مزید مقدمات درج

ہمیں کچھ تلخ فیصلے کرنے ہوں گے، چیئرمین نیپرا

کیپکو حکام این پی سی سی نے نیپرا کی تجویز ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ہم بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کو بند نہیں کرسکتے بوقت ضرورت فوری بجلی پیدا کرناممکن نہیں۔

کیپکو حکام کی 6 فیصد رسک پریمیم کی تجویز شامل کرنے پر نپیرا اتھارٹی برہم ہوگئی، اور کہا کہ آپ کا پلانٹ طبعی مدت پوری کر چکا 25 سال بعد رسک پریمیم کی تجویز بنتی ہی نہیں۔

نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا مزید جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔

nepra

اسلام آباد

electricity

National Electric Power Regulatory Authority

electricity bills

waseem mukhtar