Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کے میڈل کی امید کو دھچکا، ارشد ندیم ایشین گیمز سے دستبردار

ٹانگ میں پرانی تکلیف دوبارہ ہونے کی وجہ سے فائنل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
شائع 03 اکتوبر 2023 05:25pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اولمپئین ارشد ندیم ایشین گیمز کے جیولین تھرو فائنل ایونٹ سے دستبردار ہوگئے، وہ ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے میڈل کی امید تھے۔

ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے میڈل کی امید کو دھچکا لگا ہے، ارشد ندیم ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے۔

ارشد ندیم کو ٹانگ میں پرانی تکلیف دوبارہ ہونے کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہیں گے، انہوں نے اپنے فیصلے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھی تحریری طورپر آگاہ کردیا ہے۔

ایشین گیمز کا جولین تھرو ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جانا ہے، ٹریننگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف ہونے پر ارشد کا میڈیکل چیک اَپ ہوا اور ایم آر آئی رپورٹس میں پرانی انجری کی ایک بار پھر نشاندہی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

ایشین گیمز کرکٹ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

میڈیکل پینل نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مکمل فٹ قرار دے دیا

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن : ارشد ندیم نے پاکستان کوپہلی بارمیڈل جتوا دیا

انجری بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر خود فائنل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارشد ندیم کو نیشنل گیمز کے دوران انجری دوبارہ ہوئی تھی، انہوں نے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے بھی اپنا نام واپس لے لیا تھا۔

china

arshad nadeem

javelin throw

ASIAN GAMES